• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد،2کمسن بچے ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی )یونین کونسل پاوا کے ملحقہ علاقہ موہڑہ میں دو معصوم بچے ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی آبادی موقع پر پہنچ گئی اور اپنی مدد آپ کے تحت دونوں نعشوں کو نکال لیا ‘ جب کم سن بچوں کی نعشیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ پیر کے روز رضوان ولد فیصل اور حسنین ولد لیاقت جن کی عمریں 12ہ اور 14سال تھیں گھر کے قریب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے اور زندگی کی بازی ہار گئے ۔واقعہ پر گائوں کے عوام موقع پر پہنچ گئے اور ڈوبنے والے بچوں کی نعشیں نکال لیں ۔جاں بحق ہونے والے دونوں بچے آپس میں قریبی رشتہ دار بھی تھے ۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی نمازجنازہ آج موہڑہ پاوا میں ادا کی جائے گی ۔
تازہ ترین