• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آبا د ، شادی کی تقریب میں دو گروپوں میں تصادم، 1شخص جاں بحق، 4 زخمی

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)ایبٹ آباد کی حدود دلولہ گائوں میں شادی کی تقریب میں دو گروپوں میں تصادم 1شخص جاں بحق 4افراد زخمی ہوگئے سوموار کے روز دلولہ گڑنگ میں زمین تنازع کے دو مخالف گروپ شادی کی تقریب میں آمنے سامنے آگئے معروف ولد ظفر علی پتھروں اور ڈنڈوں کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونیوالوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں ،سجاد ولد محمد عالم اور صابر ولد محمد عالم بھی زخمی حالت میں مانسہرہ ہسپتال منتقل کردئیے گئے واقع کی رپورٹ تھانہ گڑھی حبیب اللہ میں درج کر دی گئی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔
تازہ ترین