• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لتا منگیشکرکی یادیں : آج کل کے گانوں میں روح نہیں ہوتی

Today There Is No Spirit In The Songs Lata

روح کو چھولینے والےانگنت نغمے گانے والی لتا منگیشکر نئےگلوکاروں سے خفا ہیں۔

جی ہاں ! ’بلبل ہند‘ کا خطاب رکھنے والی بالی ووڈ سنگر لتا منگیشکر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ آج کل کے گلوکار، گائیکی کے اسرار و رموز کو سمجھے اور محسوس کئے بغیرگا تے ہیں ۔ اس کے سبب گانوں سے روح نکل جاتی ہے اور وہ بے جان ہوجاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال سے گلوکاروں کو پہلے گانوں کو سمجھنے اور ان کو محسوس کر نےکا سلیقہ آنا چاہیے تاکہ آج کے گانوں کو اور خوبصورتی سے پیش کیا جائے کیونکہ اگر گانوں کو محسوس کر کے نہ گایا جائے تو گانوں میں کچھ کمی رہ جاتی ہےجس سے ان میں خوبصورتی نہیں آتی۔

ان کاکہنا تھاکہ پہلے کے گانے اس لیے اب تک سنے جاتے ہیں کیونکہ ان نغموں کو بہت محنت سے گایا گیا تھا ہم پہلے فلموں کی کہانی پڑھتے اور ان کو سمجھ کر گانے گاتے تھے تاکہ ان میں موجود جذبات کی صحیح عکاسی ہوسکے اور سننے والے اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔

عالمی شہرت یافتہ لتاجی نے کہاکہ ماضی کی اداکارائیں جن میں مینا کماری ، نرگس، مدھوبالہ اور سادھناشامل ہیں، ان کے گانوں سے صحیح انصاف کیا کرتی تھیں اور ان کے گانوں میں چار چاند لگادیتی تھیں، جبکہ نئی اداکارئیں جن میں کاجول اور مادھوری شامل ہیں وہ اپنے تاثرات سے نغموں کو اور بھی خوبصورت بنا دیتی ہیں۔

لتامنگیشکر نےبالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کے بارے میں کہا کہ ان کی اداکاری اس وقت اور اچھے طریقے سے سامنے آئی جب ان کی فلم ’ابھیمان ‘کے گانوں کو ان پر فلمایا گیااور ان کے گانوں کو جن میں ’’ پیا بنا پیا بنا ‘،’تیرے میرے ملن کی یہ رینا ‘اور’ تیری بندیا ‘کو اپنی متاثر کن اداکاری کے ذریعے ہٹ بنادیا۔ جب میں گانا ریکارڈ کراتی تھی تو جیا وہاں آکرسب کچھ دیکھا اور سمجھا کرتی تھیں ۔

ایک بار میں نے جب پروڈیوسر رشی کیش مکھرجی سے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ جیا اپنے کردار کو اچھی طرح سمجھنے کے لئے ایسا کرتی ہیں کیوں گانا انہیں پر پکچرائز ہونا ہے۔

ایک سنگر ہونے کے ناتے میں نے کئی زبانوں میں گانا گائے ،ہندی کے بعد میں نے سب سے زیادہ گانے بنگالی میں گائے ،میرا خصوصی تعلق بنگالی موسیقی سے رہاہےکیونکہ مراٹھی اور بنگالی زبانوںمیں زیادہ فرق نہیں ہےاس لیے مجھے وہ اپنے لگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے ایوارڈ سے زیادہ اہم سننے والوں کا پیار ہےجو میرےلئے دعا کرتے اور مجھے شروع سے پسند کرتے آئے ہیں ۔

تازہ ترین