• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نیا منصوبہ بلولائنز

Murad For Launching Blue Line Project By Nov

کراچی ، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مولد ومسکن ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کا رقبے اور آبادی کے لحاظ سے بھی سب سے بڑا شہرہے۔

یہاں آبادی زیادہ اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کم ہونے کے باعث بے شمارمشکلات ہیں لیکن صوبائی اور وفاقی حکومتیں مل کر اس مشکل پر قابو پانے کے لئے سرگرم ہیں ۔

 ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لئے ’گرین لائنز بس سروس ‘کے ساتھ ساتھ اب ایک اور اہم منصوبہ’ بلو لائن ‘ کے نام سے زیرتکمیل ہے۔ یہ منصوبہ بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کا حصہ ہوگا۔

بلولائنز بس سروس کا روٹ سہراب گوٹھ پر واقع الآصف اسکوائر سے شروع ہوگا اور یوسف پلازہ، نصیر آباد، عائشہ منزل، کریم آباد، لیاقت آباد، ڈاک خانہ اور تین ہٹی سے ہوتا ہوا گرومندر پر ختم ہوگا۔

منصوبے کی تکمیل پرتقریباً 8ارب روپے خرچ ہوں گے ۔ بلولائن کا روٹ 80کلومیٹر سے زیادہ ہے ۔ اس میںسے ساڑھے چھ کلومیٹر سے کچھ زیادہ کا راستہ بس پل کے ذریعے طے کرے گی ۔ منصوبے کے لئے 30ایکڑ زمین درکار ہو گی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر شاہ نے جنگ کو بتایا کہ بلو لائنز کے 9اسٹیشنز ہوںگے اور اس میں سے 3 زیر زمین ہوں گے۔اس منصوبے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ برق رفتارہوگی جبکہ کرایہ نہایت کم ہوگا۔ منصوبے کے تحت سالانہ تین لاکھ ستاون ہزار مسافر سفر کرسکیں گے ۔

 

تازہ ترین