• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوال نمبر 1: میں نے ایف ایس سی 81%اور میٹرک 89%کے ساتھ مکمل کیا ہے اور میرا سوال یہ ہے کہ مجھے فارمیسی، بائیوٹیکنالوجی، مالیکیولر بائیولوجی یا سائیکالوجی میں سے کس کا انتخاب کرنا چاہئے جس میں داخلہ بھی مل جائے ۔ ( مرزا سفیا ن سعید راولپنڈی)
جواب نمبر : ڈئیر سفیان، آپ کے میٹرک اور ایف ایس سی کے گریڈز اور مارکس کو دیکھ کر یہ بات واضح ہے کہ آپ نے محنت کی ہے اور آپ سائنس میں آگے تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں جس میں یقینا کیریئر کے بہترین مواقع ہیں ۔ جسDegreeیا Specialism کا ذکر آپ نے کیا ہے ان میں سے بہترین اور اول ترجیح مولیکیولر بائیولوجی کو دی جانی چاہئے جس میں مستقل ریسرچ ہو رہی ہے اور کیرئر کے بہترین مواقع موجود ہیں اس کے بعد بائیوٹیکنالوجی اور پھر فارمیسی کی طرف دیکھنا چاہئے۔ سائیکالوجی ایک بالکل منفرد شعبہ ہے جس کے لئے آپ کا رجحان اور اس مضمون میںآپ کی ریسرچ ضروری ہے ، اس کے لئے میں مشورہ نہیں دے سکتا امید ہے کہ آپ مناسب فیصلہ کرتے ہوئے اپنی تعلیم جاری رکھیں گے ۔
سوال نمبر 2: ڈئیر سر، میرا نام تہمینہ بقا ہے ، میں فیڈرل یونیورسٹی کراچی میں کمپیوٹر سائنس ، پہلے سیمسٹر کی اسٹوڈنٹ ہوں۔ میں اپنے تعلیمی کیریئر کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔سائنس مضامین میں میری کوئی دلچسپی نہیں تھی، مجھے فزکس ، کیمسٹری اور حساب بالکل بھی پسند نہیں۔ ایف ایس سی میں میرا گریڈ62%ہے میں آرٹس کے مضمون پڑھنا چاہتی ہوںلیکن میرٹ کی وجہ سے فیڈرل یونیورسٹی کراچی میں BSCsمیں داخلہ ہو گیا۔سر مجھے کونسلنگ کی ضرورت ہے،آ پ سے رابطہ کیسے ممکن ہے ، سر آپ کے جواب کا انتظار ہے۔
جواب نمبر : ڈئیر تہمینہ،Computer Science ایک ابھرتاہوا شعبہ ہے اور اس میں کافی Specialism بھی موجود ہے چونکہ آپ اس میں داخلہ لے چکی ہیں اور ذرا سی محنت کرنے سے آپ اس ڈگری کو مکمل کر سکتی ہیں جس کے بعد آپ کے لئے کیریئرکے بہترین مواقع موجود ہیں ۔ خواتین اس شعبے میں شانہ بشانہ کام کرتی نظر آتی ہیں۔ جہاں تک آرٹس کا تعلق ہے جب تک کہ آپ کو اس بات کا یقین نہ ہو کہ آپ کاغذ پر پینسل سے ایک بہترین sketch بنا سکتی ہوں اس شعبے کو اپنے کیریئر کا انتخاب بنانا مناسب نہ ہوگا مگر پھر بھی میں جب بھی کراچی آئوں گا میرا سٹاف آپ کو اطلاع کر دےگا اور میں آپ سے ایک چھوٹا سا کونسلنگ سیشن کر لوں گا تاکہ آپ کو مناسب مشورہ دے سکوں ۔
سوال 3:سر میں نے بین الاقوامی تعلقات میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا ہے۔ اب میں مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں ۔میں نوکری کے ساتھ کونسی پڑھائی کر سکتاہوں، براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں، میں آپ کا بے حد مشکور ہوں گا۔ ( اذلان شاہ)
جواب نمبر ۳: ڈیئر اذلان ،بین الاقوامی تعلقات ایک ایسا شعبہ ہے جس کی بنیاد پر اگر توجہ اور محنت سے پڑھا جائے تو CSS کا امتحان با آسانی پاس کیا جا سکتا ہے جو کہ ایک بہترین کیریئر کی طرف آپ کا پہلا قدم ہوگا تو میرا پہلا مشورہ تو یہی ہوگا لیکن اگر آپ انٹرنیشنل ریلیشن میں ہی آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو اسی میں مزید تعلیم حاصل کر سکتے ہیں اور ریسرچ PHD کی طرف بھی جا سکتے ہیں جس کے بعد آپ تعلیم کے شعبے کے ساتھ منسلک ہوکر اپنے کریئر کو مزید بہتر اور مضبوط بنا سکتے ہیں۔

تازہ ترین