• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد، گھاس منڈی میں مسلح افراد کی فائرنگ ،تاجر کو قتل کردیا گیا

ایبٹ آباد ( نمائندہ خصوصی )ایبٹ آباد تھانہ سٹی کی حدود گھاس منڈی میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تاجر کو قتل کر دیا۔ پولیس کی روایتی سستی پر ملزمان پولیس اسٹیشن سے چند گز کے فاصلہ سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے گذشتہ شب ساڑھے نو بجے مسلح افراد نے تھانہ سٹی کی حدود گھاس منڈی مقامی تاجر بابو نیاز کو دکان میں گھس کر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ پولیس نے روایتی سستی کا مظاہرہ کیا اور ملزمان کو راہ فرار کا موقع فراہم کیا مقتول نیاز کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی معروف تاجر حاجی کالا خان کے ماموں بتائے جاتے ہیں۔ واقعہ کے خلاف تاجروں میں اشتعال پھیل گیا ہے پولیس پر کڑی تنقید کی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ تاجروں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔
تازہ ترین