• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام شہداء کشمیر ریلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)المحمدیہ سٹوڈنٹس کی جانب سے ہلال احمر چوک سے ضلع کونسل چوک تک’’ شہداء کشمیر ریلی ‘‘نکالی گئی۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس فیصل آباد کے مسئول عدیل احمد ،المحمدیہ سٹوڈنٹس مسئول زون وسطی پنجاب وقار عظیم ،مدثرو دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی ۔برہان وانی کی شہادت سے کشمیریوں میں ایک نیا جذبہ ابھرا ہے ۔کشمیری طلباء وطالبات بھارتی دہشت گردی کے سامنے سینہ سپر ہیں ۔بھارتی ظلم وستم کے سامنے پورا کشمیرڈٹا کھڑا ہے ۔برہان وانی سمیت دیگر کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ عالمی فورمز واداروں کوبھارتی دہشت گردی کا نو ٹس لینا ہوگا ۔پاکستان کو آگے بڑھ کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے افراد کی بھرپور حمایت کرنا ہوگی ۔حافظ سعید جیسے محب وطن پاکستانیوں کی نظر بندی سے کشمیریوں میں سخت اضطراب پایا جاتاہے ۔
تازہ ترین