• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادیانی اسلام اور آئین پاکستان کے غدار ہیں، قاری احمد علی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)قادیانی بھارتی سرپرستی میں اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشیں کررہے ہیں۔ قادیانیوں کی پنجاب میں بڑھتی ہوئی تبلیغی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں۔ ان خیالات کا اظہارختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹرغلام محمد آباد میں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے عہدیداران کے اجلاس سے صدر پنجاب قاری احمد علی ندیم،مولانا ثناء اللہ فاروقی،جنرل سیکرٹری پنجاب مولانا یونس حسن ،رابطہ سیکرٹری محمد اعجاز شاکری،محمد حنیف مغل،ضلعی صدر مولانا عبد الواحد قاسمی،مولانا ضیاء الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت اور قومی سلامتی کے ادرے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث قادیانیوں کیخلاف فوری ایکشن لیں۔ امتناع قادیانیت آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام27جولائی کو سرگودھا میں ختم نبوت کانفرنس ہوگی۔ قادیانی اسلام اور آئین پاکستان کے غدار ہیں۔
تازہ ترین