• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاری اڈہ میں ٹریفک کو منظم رکھا جائے، انجم کمال

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) قائم مقام سی ٹی او مرزا انجم کمال نے جنرل بس سٹینڈ اور ٹریفک سیکٹر لاری اڈہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے انچارج لاری اڈہ محمد شکیل کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت میں کوئی کمی کوتاہی نہ برتی جائے ۔زائد کرایوں سمیت دیگر کسی بھی شکایت کی صورت میں آنے والے شہریوں کی ٹریفک سیکٹر میں احسن انداز میں داد رسی کی جائے۔لاری اڈہ میں ٹریفک کو منظم رکھا جائے اور گاڑی کے پوائنٹ سے نکلنے کے بعدگیٹ بند کرائے جائیں ۔
تازہ ترین