• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق کرکٹ کلب نے یونائٹڈ سٹار کو شکست دے دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فضل محمود نیشنل کرکٹ کلب چیمپئن شپ کا میچ طارق کرکٹ کلب نے یونائٹڈ سٹار کرکٹ کلب سے 72رنز سے جیت لیا ۔ یونائٹڈ سٹار نے ٹاس جیت کر پہلے طارق کرکٹ کلب کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ طارق کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ چالیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے۔جواب میں یونائٹڈ سٹار کرکٹ کلب کی ٹیم32ویں اوور میں 171 رنز پرآؤٹ ہو گئی۔
تازہ ترین