• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی پریس کلب سے شروع ہوئی اور ضلع کونسل چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے آکر اختتا م پذیر ہو گئی ۔ ریلی میں درجنوں وکلا شریک ہوئے ۔ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن میاں مہران طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستا ن کا حصہ ہے اس کو کسی صورت بھارت کے حوالے نہیں کیا جاسکتا ۔ پاکستانی پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔یو این او مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر ے ۔ وکلا برداری کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ بھارت فوری طور پرمظالم بند کر ے۔
تازہ ترین