• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

656 مقامات سے ڈینگی لاروے کی بر آمدگی کا انکشاف

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں 656 مقامات سے ڈینگی لاروے کی بر آمدگی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ محکمہ صحت کی طرف سے سرویلنس کا سلسلہ جاری ہے ۔ پنجاب حکومت نے مون سون میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کو دو گنا تک بڑھانے کا حکم دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے سرویلنس کے حوالے سے تیاری کی نے والی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسداد ڈینگی ٹیموں نے یکم جنوری سے 15جولائی تک چاروں اضلاع جھنگ،چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں23 لاکھ 20ہزار 168 گھروں ،ایک کروڑ 12 لاکھ 43ہزار کنٹینرز چیک کئے اس دوران سرویلنس ملازمین نے 440 ڈینگی لاروے ڈھونڈ نکالے جنہیں کیمیکل اور مکینیکل طریقوں سے تلف کیا گیا۔ اسی طرح چاروں اضلاع میں16 لاکھ 60ہزار 389 مقامات اور 41 لاکھ 99ہزار 412 کنٹینرز کی چیکنگ کی گئی جہاں سے 216 لاروے بر آمد کئے گئے ہیں ۔
تازہ ترین