• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جئے سندھ محاذ کے سربراہ کی گرفتاری، 2 گھنٹے بعد رہا کردیا گیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جئے سندھ محاذ (ریاض چانڈیو گروپ) کے سربراہ کو پریس کانفرنس کے لئے پریس کلب جاتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کرلیا،دو گھنٹے تک تھانے میں بٹھائے رکھا اور بعد ازاں پریس کانفرنس نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رہا کردیا،پولیس کی تحویل سے رہائی کے بعد ریاض چانڈیو دوبارہ پریس کانفرنس کے لئے حیدرآباد پریس کلب پہنچ گئے،اس موقع پر رینجرز اہلکاروں نے انہیں پریس کانفرنس سے روکنے کی کوشش کی،گرفتاری کے لئے رینجرز اہلکار پریس کلب میں داخل ہوگئے،صحافیوں کی مداخلت پر رینجرز اہلکار کو باہر نکال دیا گیا جس کے بعد ریاض چانڈیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کارکنوں کی گرفتاریوں،پیپلز پارٹی کی سندھ میں کرپشن اور زمینوں پر قبضے کے خلاف 23 جولائی سے سندھ بھر میں تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ گرفتاری کے موقع پر بدتمیزی کی گئی تاہم تھانے میں سے بدتمیزی نہیں کی گئی، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پریس کانفرنس کے بعد باہر نکلنے پر گرفتاری کا خدشہ ہے تاہم پریس کانفرنس ختم کرکے ریاض چانڈیو باہر نکلے تو کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں روانہ ہوگئے۔
تازہ ترین