• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کے تمام منصوبے پنجاب کے لیے ہیں،ایاز لطیف پلیجو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں انتہائی غربت کی وجہ سے غریب لوگوں کے پاس کفن کے لیے بھی پیسے نہیں ،تھر میں بھوک اور بیماریوں کی وجہ سے ہزاروں بچے مرچکے،حکمرانوں نے تھر میں ناقص آر او پلانٹ لگاکر اربوں روپے ہڑپ کرلئے،عوام دشمن حکمرانوں نے کسانوں،مزدوروں اور غریب لوگوں کے لئے 2 وقت کی روٹی مشکل بنا دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرنس ٹاؤن حیدرآباد میں کارکنان سے گفتگو میں کیا۔ ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ سندھ میں لوگوں کو گٹر کا پانی پلایا جا رہا ہے،برسات کے بعد شہر گٹر بن گئے ہیں،راستے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،پیپلز پارٹی کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تمام منصوبے پنجاب کے لیے ہیں،وفاقی اداروں میں نوکریوں کے لئے سندھ کے نوجوانوں کے لئے دروازے بند ہیں،کراچی،حیدرآباد،سکھر،میرپورخاص،لاڑکانہ اور دیگر اضلاع میں ہزاروں گوٹھ اور کالونیاں ریگولرائزنہ ہونے کی وجہ سے اسکول،اسپتال،روڈ،پینے کے پانی سمیت بنیادی سہولتوںسے محروم ہیں۔
تازہ ترین