• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

65سالہ شخص شدید گرمی اورحبس کے باعث زمین پر گرکر جاں بحق

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) کینٹ تھانے کی حدود سول لائن میں آرمی چھاؤنی گیٹ کے قریب پیدل جانے والا 65 سالہ شخص شدید گرمی اورحبس کے باعث زمین پر گرکر جاں بحق ہوگیا،ایدھی رضاکاروں اور 15مددگار کواطلاع کے باوجود ایک گھنٹے تک کوئی نہ پہنچا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے راہگیر کا نام محمد ذکریا تھا،جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے پولیس کی اطلاع پر متوفی کا بیٹا پہنچ گیا تھا جس کے بعدمحمدذکریا کی لاش اس کے حوالے کردی گئی ہے۔
تازہ ترین