• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا استعفیٰ نہ دینے کا اعلان عوام کے دل کی آواز ہے،ن لیگ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کے صدر محمد حنیف صدیقی،عبدالوحید انقلابی،رحمت اللہ قریشی،اکبر علی شاہ و دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ببانگ دہل اعلان کیا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ نہیں دیں گے، یہ اعلان 20 کروڑ عوام کے دلوں کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشنل اتحاد میں وہ جماعتیں شامل ہیں جو کل تک ایک دوسرے پر وطن اور جمہوریت دشمنی کےالزامات لگارہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ان جماعتوں کے رہنماؤں کو شرم آنی چاہئے،اپوزیشن کے بعض رہنماؤں کا نام پانامہ لیکس میں شامل ہے،پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کو جے آئی ٹی نے جھوٹا قرار دیا ہے،پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سینیٹر رحمان ملک کو پیپلز پارٹی سے خارج کریں۔
تازہ ترین