• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام گڑھ گرلز ڈگری کالج لنک روڈ از سر نو تعمیر کروائی جائے‘ ادریس مغل

اسلام گڑھ(نمائندہ جنگ)مغل ایسوسی ایشن اسلام گڑھ کے صدر انجینئر ادریس مغل نے کہا ہے کہ گرلز ڈگری کالج لنک روڈ آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے۔برسات کے موسم میں سڑک تالاب کا روپ دھار لیتی ہے۔حکومت فوری طور پر گرلز ڈگری کالج اسلام گڑھ روڈ کی تعمیر کا کام شروع کرے تاکہ محلہ رحمانی،محلہ مستریاں اور ڈھوک موری کے رہائشیوں کو سفری سہولیات میسر آسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ گرلز ڈگری کالج کی لنک روڈ تباہ وبرباد ہو چکی ہے۔گذشتہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی ملحقہ آبادی کے عوام کو صرف طفل تسلیاں دینے میں مصروف ہے۔برسات کے موسم میں سڑک تالاب کا منظر پیش کرتی ہے اور عام دنوں میں گردوغبار سے عوام موسمی بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں۔حکومت فوری طور پر گرلز ڈگری کالج لنک روڈ کو از سر نو تعمیر کروائے تاکہ عوام علاقہ اور خاص کر پیدل چلنے والوں کو آسانی میسر ہو۔
تازہ ترین