• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھمبر پیر کانجی لنک روڈ کی فوری مرمت کروائی جائے،ظہیر الدین بابر

بھمبر(نما ئند ہ خصوصی)بھمبر پیر کانجی لنک روڈ کی فوری مرمت کر کے اسے ٹریفک کے لئے قابل استعمال بنایا جائے اور جن لوگوں کی وجہ سے سڑک کو نقصان پہنچا ہے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے. ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما چوہدری ظہیر الدین بابر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے کنارے ملبہ پھینکنے اور ناجائز بند باندھنے کی وجہ سے کئی لنک روڈز کا نقصان ہو رہا ہے اس لئے متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کو اس کے خلاف سختی سے ایکشن لینا چاہئیے پیرکانجی روڈ کی تباہی کی وجہ پانی کے قدرتی بہائو کو روکنا اورپانی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر اور ایکسئین شاہرات کو اس کو فوری نوٹس لے کرسڑک کی تباہی کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنی چاہئیے۔
تازہ ترین