• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائس چیئر پرسن ضلع کونسل گلشن شیرازی کا بس سٹینڈ کا دورہ ‘مسائل حل کروانے کی یقین دہانی

سرگودھا(نامہ نگار)وائس چیئر مین ضلع کونسل گلشن شیرازی نے جنرل بس سٹینڈ سرگودہا کا دورہ کیا اور سٹینڈ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انجمن تاجران جنرل بس سٹینڈ کے صدر راجہ یعقوب جنجوعہ ، جنرل سیکر ٹری ابو بکر اعوان و دیگر نے مطالبہ کیا کہ بس سٹینڈ کی دکانوں پر عائد اضافی کرائے ختم کئے جائیں اور ریڑھی لگاے پر تین ہزار روپے فیس کم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ سے کروڑوں روپے حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں حاصل ہوتے ہیں لیکن اس کے برعکس نہ تو دکانداروں کو کوئی سہولت میسر ہے اور نہ ہی مسافروں کو۔ انہوں نے مطالبہ کیا بس سٹینڈ کی سڑک بنائی جائے اوردیگر مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔گلشن شیرازی نے یقین دہانی کرائی کہ انجمن تاجران جنرل بس سٹینڈ کے مسائل حل کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گی ۔ بیرسٹر ملک سعد اعوان ، راؤ فاروق احمد ، صدر بار راؤ فضل الرحمان ، احمد شیر ، ملک فیصل اعوان اور ملک امیر اعوان بھی ہمراہ تھے۔
تازہ ترین