• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ‘ذوالفقاربھٹی

سرگودھا(نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، وائس چیئر مین ضلع کونسل سرگودھا سرفراز احمد بھٹی اورصدر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ جاپان وقار علی بھٹی نے یوتھ سیکرٹریٹ میں ایک ہنگامی اجلا س سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ و ز یر اعظم نو ازشر یف 20کروڑ عوام کے ووٹوں کی قوت سے وز یر اعظم منتخب ہو ئے ہیں اور کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ا ن سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ کر ے۔مسلم لیگ (ن )عدالتوں کااحترام کرتی ہے اور پور ی توقع ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کریں گی ۔مسلم لیگ( ن) میں کسی سطح پر گرو پ بند ی نہیں اور سب لو گ میاں نوازشر یف کی قیا د ت پر اعتما د کرتے ہیں۔ اپوزیشن کے منفی ہتھکنڈوں کا ہرسطح پر مقابلہ کیا جا ئے گا کیونکہ جے آئی ٹی مفروضوں پر مبنی رپورٹ ہے۔ سیاسی یتیموں کی جانب سے وز یر اعظم کے مستعفی ہو نے کے مطالبہ کو پوری قو م مسترد کرچکی ہے۔پاکستا ن کی ترقی وخوشحالی کے دشمن یہ با ت سن لیں کہ وزیر اعظم نو ازشر یف کسی صو رت بھی مستعفی نہیں ہو ں گے۔ اپوزیشن کی جانب سے و زیر اعظم سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانو نی ہو نے کے ساتھ ساتھ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔سیاسی نا با لغ جمہور یت اور حکومت کے خلا ف سازشوں کاسلسلہ ترک کردیں۔
تازہ ترین