• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی 32سرگودہا کا پسما ند ہ ترین حلقہ بن چکا ‘ فرحان گجر

سرگودھا(نامہ نگار) ضلعی نائب امیرجماعت اسلامی حافظ فرحان احمدگجر نے مر کز جماعت اسلامی 47پل میں پی پی 32کے عوامی وفودسے گفتگوکرتے ہو ئے کہاکہ حکمرا ن چہر ے پر کرپشن کی سیاہی کو دھو نے کی بجا ئے شیشہ توڑنے پر اترآئے ہیں لیکن شیشہ توڑنے سے حکمرانوں کے چہرے پر کرپشن کی لگی ہو ئی سیاہی دھلے گی نہ چہر ہ صاف ہو گا۔ جماعت اسلامی حکمرا نو ں کی کرپشن کے خلا ف اپنی جدوجہد جا ر ی رکھے گی حکمر انو ں کیلئے یہ ہی بہتر ہے کہ و ہ خود کو سپریم کورٹ کے سامنے سرنڈر کر دیں۔ پاکستا ن ا ب حکمرا نو ں کی کرپشن کا مز ید متحمل نہیں ہوسکتا۔ موجودہ حکمرا نو ں اور ارکان اسمبلی نے عوا م سے کیے انتخا بی وعدوں سے مکمل طور پر انحراف کیا ہے۔ پی پی 32اس وقت ضلع سرگودہا کا پسما ند ہ ترین حلقہ بن چکا ہے یہاں کے لو گ صحت ،تعلیم، نکاسی وفراہمی آب سمیت تمام سہو لیا ت سے محرو م ہیں ۔جماعت اسلامی حلقہ کے لوگو ں کی آواز بن کر ا ن کے مسائل کے حل کو یقینی بنا ئے گی ۔
تازہ ترین