• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا اقتدارمیں رہنا جمہوریت کیلئے خطرناک ہوگا ‘تسنیم قریشی

سرگودھا(نامہ نگار) ڈویژنل صدرپاکستان پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی ،سینئر نائب صد ر ملک حامدنوازاعوا ن اورضلعی جنرل سیکرٹر ی رانا جمشیدخان نے تحصیل صد ر پیپلزپارٹی مہر امان اللہ گھگھ ،ملک صدا قت علی اعوا ن اورچو ہد ر ی جا وید کمبو ہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صوبہ بھر میں پیپلزپارٹی کے زیراہتمام گونوازگوریلیاں نکالنے کے پرو گرا م کو حتمی شکل د ے د ی گئی ہے ۔و ز یر اعظم فی الفور اقتدار سے ا لگ ہو جا ئیں کیونکہ ان کی حکومت شکنجے میں آچکی ہے نوازشر یف کا اقتدار کے ایوا نو ں پر مسلط رہنا جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ 2018ءمیں ہونیوا لے عا م انتخابا ت میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنا ئے گی۔جے آئی ٹی رپورٹ میں شریف فیملی کے چہرے سے نقا ب اتر گیا ہےاورا ن کی کرپشن مکمل طور پر سا منے آگئی ہے۔ ا ب شر یف برادرا ن جمہوریت کو نقصان پہنچا نے کی بجا ئے مستعفی ہو جا ئیں ۔
تازہ ترین