• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے قوم کو بدعنوانی‘بددیانتی ‘دھاندلی کے تحفے دیئے‘ یا سرگجر

سرگودھا(نامہ نگار) ضلعی صد ر جے آئی یوتھ میاں یا سرعلی گجر نے کہا ہے کہ خیا نت، بدد یانتی، بد عنوا نی، ضمیر فروشی ،دھاند لی اور فریب دہی آ ج کے حکمر انو ں کے قو م کیلئے تحفے ہیں جن کی بنا پر آ ج تمام حکومتی اداروں میں کرپشن کا ناسور پروا ن چڑھ چکا ہے ۔قومی وسائل کا بڑا حصہ حکومتی وزرا اور ارکان اسمبلی ہڑ پ کرر ہے ہیں جبکہ عا م آدمی کو ہر قسم کی سہولیا ت سے محرو م کر د یا گیا ہے ۔کسی بھی سطح پر عا م آدمی کی شنوائی نہیں ہو رہی جب معاشرے میں ا س قسم کی برا ئیاں عام ہو ں تو پھر معاشرہ کسی صو رت ترقی نہیں کر سکتا ۔جماعت اسلامی یوتھ معاشرے کی ا ن سماجی برا ئیوں کے خاتمہ کے خلا ف اپنی جدو جہد جا ر ی رکھے گی۔
تازہ ترین