• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی یتیم پارٹی بدل کر عوام کو دھوکہ دیتے ہیں ، عارف سندھیلہ

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر عارف خان سندھلہ ایم پی اے نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کو کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی تحریک انصاف والے قریہ قریہ جھوٹ بول رہے ہیں نواز شریف نے ہمیں عوام کی خدمت کا درس دیا ہے۔ میرے حلقہ میں بعض سیاسی یتیم بار بار اپنی پارٹیاں اور وفاداریاں تبدیل کر کے عوام کو دھوکہ دینے کی سیاست کرتے ہیں مگر عوام نے 2013کے انتخابات میں ان کو عبرت ناک شکست دیکر ثابت کیا ہے کہ وفاداری ہی اصل سیاست کی پہچان ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خان کالونی میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگی رہنماء بنیش قمر ڈار ،رانا فیصل اعجاز ،عباس خان ،چوہدری بلال احمد چنبل ،مظہر الحق ڈوگر ،میاں منور ،میاں محبوب عالم ،الیاس سندھیلہ ،ناصر خان ،امجد سلطانی ،ملک یاسین ،محسن خان ،غلام علی ،خادم مان ، حکیم خالد ،محمد ظہیر اور دیگرنے بھی خطاب کیا ۔ برج والہ ہاؤسنگ کالونی سلیم کوٹ کے بعد اب خان کالونی کانوگو،الف ٹاؤن اور دیگر ملحقہ آبادیوں میں سیوریج اور پی سی سی سڑکیں بنائی جائیں گی جس کے لیے وزیراعلیٰ نے 21کروڑ روپے کا فنڈ جاری کردیا ہے ۔
تازہ ترین