• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوئوں نے2واقعات میں62 ہزار نقدی7 موبائل فون اور2 موٹر سائیکل چھین لئے

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)ڈاکوئوں نے2واقعات میں62 ہزار نقدی،7 موبائل فون اور2 موٹر سائیکل چھین لئے۔شرقپورروڈ پر کلپی ڈوگراں کے نزدیک 4ڈاکوؤں نے ایک کارکوروک کراس میں سوار 3افراد ناصرعلی جمال دین اور عاشق علی سے 12ہزار روپے اوردوموبائل فونز چھین لئے، دریں اثناء گوجرانوالہ روڈ پر غریب آباد کے قریب 4ڈاکوایک ورکشاپ میں گھسے اور مزدوروں کی تلاشی لے کر ان سے 50ہزار روپے اور 5موبائل فونز چھین کرفرار ہوگئےاور دوموٹر سائیکل بھی لے گئے۔
تازہ ترین