بین الاقوامی سطح پر نوجوانوں میں سب سے زیادہ مقبول میوزیکل بینڈ ”جوش“ کے مرکزی گلوکار ”روپ میگن“ (روپیندر میگن)لاہور پہنچ گئے ہیں ۔۔
وہ لاہور میں آئندہ جمعہ ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ”دی بلیک پرنس“ کی تشہیری مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
تاج ، راج اور مہاراج کی حقیقی کہانی ”دی بلیک پرنس“ میں ”روپ میگن “ مرکزی کردار مہاراجہ دلیپ سنگھ کے داہنے ہاتھ یعنی فلم کا دوسرا بڑا کردار ”ارور سنگھ“ کرتے دکھائی دیں گے۔
یہ کسی بھی فیچر فلم میں اِن کا تیسرا کردار ہے۔ لاس اینجلس کے فلم ساز کوی راز کی ہدایت کاری میں تخلیق کی گئی ۔
تاریخی فلم 21جولائی کو ”جیوفلمز“ کے تحت پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی جبکہ بھارت، کینیڈا، برطانیہ اور امریکا سمیت دُنیا کے کئی ممالک میں بھی اِسی روز ریلیز ہوگی۔