• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چرس رکھنے کا مقدمہ، سیشن جج کی سنائی سزا کالعدم قرار، ملزم بری

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے ٹنڈو جان محمد تھانے کی حدود سے 4 کلو چرس رکھنے کے مقدمہ میں سیشن جج میرپور خاص کی جانب سے سنائی گئی ساڑھے چھ سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا کے خلاف سینٹرل جیل کے قیدی احسن علی کی اپیل پر سزا کالعدم قرار دے کر احسن علی کو بری کردیا، اسی عدالت نے منشیات رکھنے کے مقدمہ میں سینٹرل جیل کے قیدی عطا محمد عرف مٹو کی سزا کے خلاف اپیل پر سزا معطل کرکے اس کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ اسی عدالت نے شہید فاضل راہو تھانہ ضلع بدین اور ماتلی کے تھانوں میں درج تین الگ الگ مقدمات میں مفرور ملزم انور علی کی جانب سے دائر درخواستوں پر وکلا کے دلائل کے بعد اس کی تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کی عبوری ضمانت برائے قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔ اسی عدالت نے ضلع ٹنڈو محمد خان کے تھانہ ٹنڈو غلام حیدر میں درج گھر میں گھس کر لوٹ مار،دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں نامزد 5 ملزمان کی 50,50 ہزار روپے کی عبوری ضمانت برائے قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی، علاوہ ازیں سیشن جج حیدرآباد نے چھلگری تھانے میں درججھگڑے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان حبدار چھلگری اور مختیار چھلگری کو فریقین کے درمیان باہمی تصفیہ پر بری کردیا ہے۔
تازہ ترین