• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحبزادہ ابوالخیرکا انسانی فضلہ ملے پانی کی فراہمی پر انتہائی تشویش کا اظہار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے بیان میں سندھ میں انسانی فضلہ ملے پانی کی فراہمی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بنائے جانے والے فراہمی آب کمیشن کے سامنے پیش کردہ رپورٹوں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ کے شہریوں کو جو پانی فراہم کیا جارہا ہے اس میں انسانی فضلے کی آمیزش ہے اور یہ سخت مضر صحت ہے یہی وجہ ہے کہ بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور لاکھوںشہریسخت ترین مہلک بیمایوں میں مبتلا ہوچکے ہیں، حکومتی ادارے اپنے وضاحتی بیانوں کے ذریعے ان حقائق کو جھٹلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، ہم سپریم کورٹ سے درد مندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس رپورٹ کی روشنی میں لوگوں کے اس قتل عام میں ملوث اہلکاروں کو سخت سزائیں سنائے اور حکمرانوں کو آئندہ صاف پانی مہیا کرنے کا پابند بنائے۔
تازہ ترین