• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ افسران کی نااہلی، گرین بیلٹس کوڑا کرکٹ کا ڈھیر بن گئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) محکمہ بلدیہ کے افسران کی نااہلی،شہر کے گرین بیلٹ پر ہوٹلمافیا قابض، میزکرسیاں رکھ کر کمرشل مقاصد کے لئے استعما ل کرناشروع کردیا،کروڑوں روپے سے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم گرین بیلٹس پر مستقل توجہ نہ دینے کی وجہ سے اکثر گرین بیلٹ کوڑا کرکٹ کا ڈھیر بن گئے ہیں،لوہے کی گرل چوری کرلی گئی ہیں،شہر کی خوبصورتی بلدیہ کے نااہل افسران کے باعث ماند پڑگئی، شہری سستی تفریحسے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں 28 کروڑ 42 لاکھ روپے کی کثیرلاگت سے شہر کے مختلف علاقو ں میں 20 اسکیموں کے تحت 40 نئے پارکس کی تعمیر،پرانے پارکس کی تزئین و آرائش، چوراہوں اور سڑکوں کے اطراف گرین بیلٹس بنائے گئے تھے جس کی وجہ سے شہر کی فضاءاور ماحول خوشگوار ہوگیا تھا اورشہر ایک خوبصورت منظر پیش کرنے لگاتھا لیکن آج شہر کے مختلف علاقوں،لطیف آباد یونٹس 7,8,9,10,11,12،سبزی منڈی چوک اورحالی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں قائم گرین بیلٹس،فٹ پاتھ پر لگائے گئے پودے اوردرختوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے تباہی کا منظر پیش کررہے ہیںاور کوڑاکرکٹ اورکچرا پھینکنے کا مرکز بن گئے ہیں، جبکہ لطیف آباد کے اکثرگرین بیلٹس پر ہوٹلمافیا نے قبضہ کرکے میز، کرسیاں رکھ لی ہیں اور کمرشل مقاصد کے لئے استعما ل کرناشروع کردیا ہے، گرین بیلٹس پر مال بردار جانور باندھے جارہے ہیں جبکہ گرین بیلٹس اور چورنگیوں سے جرائم پیشہ افراد لوہے کی گرل تک چوری کرکے لے گئے جس کے خلاف بلدیہ اعلیٰ کے افسران و عملے کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیہ میں بڑی تعداد میں مالی ہیں جو صرف بالاافسران کے گھروں میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں یا گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں لیکن شہر میں قائم پارکس، چورنگیوں،گرین بیلٹس کو پانی دینے اور دیکھ بھال کرنے سے گریزاں ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کو خوبصورت بنانے کےلئے ماضی میں کثیر رقم سے گرین بیلٹ بنائے گئے تھے لیکن موجودہ صورتحال انتہائی ابتر ہے جہاں پارکس،چورنگیاں اور گرین بیلٹس مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں، بلدیہ اپنی ذمہ داریوں سے مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہورہی ہے۔ جنگکی جانب سے کمشنر، بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد سے خبر پر موقف کے لئے فون کئے گئے تاہم انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔
تازہ ترین