• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالی روڈ کے مکینوں کا بجلی کی طویل بند ش کے خلاف مظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حالی روڈ کے علاقہ مکینوں نے بجلی کی طویل بند ش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرمظاہرین نے کہا کہ حیسکو نے بلاجواز گھنٹوں بجلی بند کرنے کا سلسلہ شروع کررکھاہے جس کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے کرپٹ افسران نے شہر بھر میں کنڈا سسٹم متعارف کرایا ہوا ہے اور بجلی چوری کرنےوالوں سے ماہانہ رقم لی جاتی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ بند کیا جائے۔
تازہ ترین