• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل مقبوضہ فلسطین سے غاصبانہ قبضہ ختم کرے، امیر عبداللہ فاروقی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اہلحدیث رابطہ کونسل کے چیئرمین امیر عبداللہ فاروقی نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور فلسطین میں اسرائیلی افواج مسلمانوں کو ایک بار پھر نماز پڑھنے سے روک رہے ہیں اور نہتے فلسطینی بچوں،عورتوں اور نوجوانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنارہے ہیں،وہ رابطہ آفس میں اہلحدیث رابطہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین پر اسرائیل اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرےاور اقوام متحدہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ اجلاس سے علامہ ابوالکلام شیخ،مولانا مرتضیٰ خان رحمانی،مولانا سیف اللہ ربانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین