• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہرے قتل کے الزام میں گرفتارملزمان تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تھرڈایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد نے کچی شراب کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان کو عدم ثبوت پربری کردیا، جبکہ فرسٹ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نے بی سیکشن تھانے کی حدود میں ساس بہو کے دہرے قتل کے الزام میں گرفتار 3عورتوں سمیت 4ملزمان کو مزید تین دن کے تفتیشی ریمانڈ پر بی سیکشن پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھرڈایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآبادنے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائی میں کچی شڑاب کی تیاری اورفروخت کرنے،شراب کے استعمال سے متعددافراد کی ہلاکت کے 2013کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان بچوکولہی اور پپو کولہی کو پیر کے روز عدم ثبوت پر بری کردیا، علاوہ ازیں فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد نے بی سیکشن تھانے کی حدود بسمہ اللہ سٹی لطیف آبادنمبر 10 میں 55 سالہ نفیسہ بانوزوجہ دلدار قریشی اوراس کی بہو فریال زوجہ راحیل کے تیز(دھار) آلے سے گلا کاٹ کر قتل کرنےکے مقدمہ میں گرفتار 3عورتوں نسرین،کرن اور زینت کے علاوہ مقتولہ فریال کے شوہر راحیل کے دوست عبید اللہ دانش کو 3روز کے تفتیشی ریمانڈ پرسی آئی اے اور بی سیکشن پولیس کے حوالے کردیاہے۔
تازہ ترین