• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین فرائض منصبی پوری دیانتداری سے انجام دیں، میئر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ جن ملازمین نے اپنی زندگی کے سنہری لمحات میونسپل سروس کی نظر کردیئے اور آخری سانس تک عوام کو بہتر سے بہتر سروس فراہم کرتے رہے آج وہ ہم میں نہیں لیکن ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیںگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوران ملازمت انتقال کرجانے والے میونسپل ملازمین کے ورثاءمیں امدادی چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ میئر نے کہا کہ میونسپل ملازمین میرے دست وبازو ہیں۔انہیں سہولتیں فراہم کرنامیرے فرائض میں شامل ہے،ملازمین آسودہ حال ہونگے تو بہتر انداز میں اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنے فرائض منصبی پوری دیانتداری سے انجام دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ بلدیاتی مسائل کے حل میں ہم سرخروئی حاصل نہ کرسکیں۔
تازہ ترین