• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات تسلیم نہ ہو ئے تو دمادم مست قلندر ہو گا‘حبیب خان

ڈڈیال( نمائند ہ جنگ)تنظیم اجکفا کے مرکزی صدر سیلم اعوان اور نگران اعلیٰ راجہ عبد الغفار خان کی کال پر چوتھے روز بھی ہڑتال جاری رہی ۔ حبیب خان رینج صدر ڈڈیال اورمحمد رحیم عطاری رٹیائر فارسٹ آفسر نے بھی شرکت کی اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مطالبات کے حل ہو نے تک ہڑتال جاری رہے گی انہوں نے مرکزی قیادت کو رینج ڈڈیال کے ملازمین جن میں فارسٹر طالب فارسٹر بذیع زمان فارسٹر محمد جاوید فارسٹ گارڈان محمد صدیق سورکھوی محمد نثار صابر حسین گلفراز حسین عجائب خالدحسین ماجد حسین راجہ شفیق اور دیگر تمام ملازمین جنگلات کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ ہم سب ملازمین مرکزی قیادت کے حکم پر کٹ مرنے کی تیارہیں حکومت نے من وعن تینوں مطالبات کو اگر تسلیم نہ کیا تو نقصان کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہو گی اور پورے آزادکشمیر میں دمادم مست قلندر ہو گا ۔ہڑتالی کیمپ سے تنظیم کے مرکزی نائب صدر محبوب خان نے بھی خطاب کیا آخر میں رینج آفسر ڈڈیال کو رینج دفتر ڈڈیال بندرکھنے اور کسی قسیم کا دفتر ی کام نہ کرے کا کہا گیا اگر کو ئی دفتر ی کام سامنے آیا کو نقصان کی تمام تر ذمہ داری رینج آفسر ڈڈیال پر ہو گی انہوں نے وزیر اعظم وزیر جنگلات اور سیکرٹری جنگلات سے ملازمین جنگلات کے حال پر رحم کر نے کی بھرپور اپیل کی ہے۔
تازہ ترین