• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاتلاں،حکومتی عدم توجہی،پٹوار خانہ کی عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جاتلاں(نامہ نگار) حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ مال کی عدم توجہی کے باعث جاتلاں میں قائم پٹوار خانہ بھوٹ بنگلہ کی شکل اختیار کر گیا، پٹوار خانہ کی بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، صحن میں کئی فٹ گھاس پٹوار خانہ جانو روں کا مسکن بن گیا، گندگی کے دھیر ملحقہ دوکانداروں کیلے وبال جان بن گئے۔تفصیلات کے مطابق جاتلاں میں گورنمنٹ کی طرف سے قائم پٹوار خانہ کی بلڈنگ پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے پٹوار خانہ کی بلڈنگ بھوٹ بنگلہ کی شکل اختیار کر گئی ہے بلڈنگ جگہ جگہ سے اپنی اصل حالت کھو چکی ہے دروازے اور کھڑکیاں برائے نام رہ چکی ہیں صحن میں کئی فٹ گھاس جمع ہو گئی ہے برائے نام دفتر نے حکومتی تعمیر و ترقی کے پول کھول دئیے ہیں بلڈنگ کی خستہ حالی کی وجہ سے جاتلاں پٹوار خانہ میں تعنیات پٹواری کرایہ کی بلڈنگ میں شفٹ ہو چکے ہیں جس سے عوام علاقہ کو پٹواریوں کے دفتر تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ عوام علاقہ نے حکومت اور محکمہ مال کے اعلی حکام سے بھر پور مطالبہ کیا ہے پٹوار خانہ کی عمارت کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے۔
تازہ ترین