• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مظفرآباد(ایجنسیاں) تحریک انصاف آزادکشمیر شعبہ خواتین سوشل ونگ کی صدر گلشن منہاس نے کہا ہے کہ نیلم میں آنے والے سیاحوں کو تمام سہولیات اور تحفظ فراہم کیا جائے ۔ نیلم میں آنے والے سیاحوں کیلئے ٹوریسٹ سنٹر قائم کیے جائیں ۔نیلم قدرتی حسن سے مالا مال ہے مگر مقامی سیاستدانوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ذاتی تجوریاں بھریں جس کی وجہ سے نیلم کے لوگ ترقی کرنے کے بجائے 300سال پیچھے چلے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چار روزہ نیلم کے دورے کے دوران شاردہ ،کیل ،سرداری ،گریس کے مقامات پر امجد،شیر زمان منہاس،سمندر خان ،سردار صادق شاہین ،لعل خان منہاس ،ظہور منہاس ،عبدالرشید ،ابراہیم کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ تقاریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے جلد ہی عوام تبدیلی محسوس کرینگے ۔
تازہ ترین