• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈڈیال،تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کی تنظیم سازی مکمل

ڈڈیال(نمائندہ جنگ) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی تنظیم سازی مکمل، حافظ تبریز کو امیر تحصیل ڈڈیال بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ تحصیل ڈڈیال کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی ،حافظ محمد تبریز امیر، بشارت علی رضوی سیکرٹری رابطہ، عثمان بٹ سیکرٹری مالیات، سید رجب علی شاہ امیر ڈڈیال سٹی، سجاد سلطانی امیر یونین کونسل چھتروہ ،جمروز سلطانی امیر یونین کونسل اوناع ، معروف چوہدری امیر اوناع زون 2، حافظ بشارت امیر یونین کونسل کٹھاڑ ، حافظ زعفران امیر یونین کونسل رائے پور ،یاسر رضوی امیر یونین کونسل انکر ، حافظ رمضان امیر یونین کونسل کٹھاڑ زون 2 جبکہ محمد احتشام گجر کو سٹی کا نائب ناظم مقرر کر دیا گیا۔ سماجی و دینی تنظیموں نے نئے عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
تازہ ترین