• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک، 16 زخمی، ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

خیرپور(نا مہ نگا ران) مختلف و ا قعات میں5 ا فراد ہلا ک ، 16ز خمی،ملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات برآمد ،خیرپور ۔ قومی شاہراہ کے سیال موری کے مقام پر پولیس کو ایک 50سالہ شخص کی لاش ملی ہے جس کی چونڈکو کے رہائشی عبدالحمید بروہی کے نام سے شناخت ہوئی ہے پولیس لاش سول اسپتال پہنچائی۔دریں اثناء خیرپور کے نواحی گاؤں مصری خاصخیلی میں ایک نوجوان کھجور کے درخت سے کھجور اتارنے کے دوران گر کر شدید زخمی ہو گیا ۔ کشمور۔ انڈس ہائی وے پر تیز رفتار موٹر سائیکل ٹکر ا گئی ۔جسکی وجہ سے موٹر سائیکل سوار حمید اللہ ہلاک جبکہ دوسرا شخض درک اللہ جھکرانی شدید زخمی ہو گیا ۔ نصر پور ۔ مٹیاری لنک روڈ پر پک ا پ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں نصرپور کا رہائشی 16 سالہ ادریس خاص خیلی جاں بحق ہوگیا ۔ ڈگری۔ گاؤں اللہ بچایو جروار کا رہائشی دس سالہ سورج کولھی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو گیا ۔ لوگوں نے فوری طور پر بچے کو نہر سے نکال کر ڈگری کے نجی اسپتال پہنچایا جہاں وہ ہلاک ہو گیا۔شہدادپور ۔ ڈی ایس پی شہدادپور عابد قائم خانی نے بتایا کہ ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی کی ہدایت پر جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرکے 24 1ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گرفتار شدگان میں 58روپوش اور 9خطرناک ملز ما ن بھی شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 10 پستو ل 5ریپٹر 3رائفل ایک بندوق ایک کلاشنکوف 55گولیاں اور 25کارتوس برآمد کئے ہیں۔شہدادپور اوراس کے گردونواح کے علاقوں میں مختلف واقعات 11افراد زخمی ہو گئے 3زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نوابشاہ اور حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ٹھٹھہ۔مختلف حادثات و واقعات میں تین افراد زخمی،ا یک جاں بحق تفصیلات کے مطابق جھرک کے قریب ٹھٹھہ حیدرآباد قومی شاہراہ پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں شیخ سومار کے رہائشی 40 سالہ موٹر سائیکل سوار اللہ ڈنو رونجھو اور 35 سالہ ورہیام رونجھو شدید زخمی ہوگئے ۔ ایک اور واقعے میں پرانا چلیا میں غربت اور بیروزگاری کے باعث گھریلو پریشانیوں سے تنگ 45 سالہ برکت خاصخیلی نے گھر کے قریب واقع درخت میں بندھے پھندے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
تازہ ترین