• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا بلدیہ شیخو پو رہ میں کرپشن کیخلاف احتجاج

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )بلدیہ شیخوپورہ میں اپوزیشن جماعتوں کے کونسلروں نے بلدیہ میں ہونیوالی کرپشن ،اختیارات کے ناجائزاستعمال ،اقرباء پروری اور اپوزیشن کو دیوار کیساتھ لگانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔ فوری طور پر نیب ریکارڈ قبضہ میں لیکر تحقیقات کا آغاز کرے جس میں ہم کرپشن کے ثبوت پیش کرینگے۔ ان خیالات کااظہاربلدیہ شیخوپورہ کے اپوزیشن لیڈر حاجی غلام نبی ورک ،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر حافظ مدثر مصطفی نے جماعت اسلامی کے کاشف محمودورک، مسلم لیگ (ق)کے حاجی فلک شیر ورک ،پی ٹی آئی کے چودھری کامران ذوالقفار، عمرحیات ورک ،ملک سمیع اللہ بلوچ، انیس ریاست ورک ، سیف اللہ بٹر، جہانزیب حبیب ،رضوان الحق ،جمیلہ یونس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیوریج سسٹم بالکل تباہ ہوچکا ہے ، عید الفطر کے موقع پر عائشہ پارک میں ہاؤس کی منظوری کے بغیرچہیتے کونسلر کو غیر قانونی طور پر جھولے ،حضرت پیر بہار شاہ ؒ کے میلہ پر بھی سرکس سمیت دیگر سٹال لگانے والوں سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے وصول کئے، شیخوپورہ پریمیئر کرکٹ لیگ کے نام پر بلدیہ کے خزانہ سے لاکھوں روپے نکلوا کرہڑپ کئے ،ٹورنامنٹ کی آڑ میں فنڈ ریزنگ کرکے لاکھوں روپے خورد برد کئے گئے،بلدیہ شیخوپورہ کے ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق نہیں کی اور کہا ہے کہ بلدیہ شیخوپورہ میں سابقہ روایات کو ختم کرکے تمام کام دیانتداری سے ہورہے ہیں۔
تازہ ترین