• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدانوں کا قریبی ستارے سے عجیب و غریب سگنلز ملنے کا دعویٰ

Scientists Claim To Be Mysterious Signals From Close Stars

پورٹو ریکو میں سائنسدانوں  نے ایک قریبی ستارے سے عجیب و غریب سگنلز ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پورٹوریکو کی آریسیبو رصد گاہ میں تحقیق میں مصروف سائنسدانوں کا کہا ہے کہ انہیں’’ راس 128 ‘‘نامی ستارے سے عجیب و غریب سگنل ملے ہیں۔

ایک ماہرِ فلکیات نے مشاہدے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ قریبی ستارے سے سگنل کے ذریعے عجیب و غریب آوازیں سنائی دی گئیں ۔

ریڈیو کے ذریعے پتا چلا ہے کہ قریب ستارے پرممکنہ طور پر زندگی کے آثارپائے جاسکتے ہیں تاہم سائنسدان سگنلز کی نوعیت کے بارے میں درست اندازہ نہیں لگاسکے ہیں۔

سائنسدانوں نےمزید تحقیق کے لئے سگنلز کو محفوظ کرلیا ہے۔

تازہ ترین