• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے پیدل سفر کرنے والے حجاج

Haj Pilgrims Who Travel By Foot

 فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ کا سفر 1400برس سے امت مسلمہ کیلئے روحانی جوش و خروش کا نمائندہ رہا ہے۔

حجاج کرام مقدس شہر آنے کیلئے دنیا بھر کے مسائل، دشواریاں اور زحمتیں جھیل کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

بوسنیا کے حاجی’’سناد ہادذ یتش 2ماہ کے دوران 6ہزار کلو میٹر کا پید ل سفر کرکے مکہ مکرمہ پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب آنے کیلئے انہوں نے 6ممالک کی سرحدیں عبور کیں۔ ان کے پاس فریضہ حج کے اخراجات کیلئے رقم نہیں تھی۔ راستے میں اہل خیر کی ضیافت پر انحصار کیا۔

گزشتہ برسوں میں پاکستان سے کھرل زادہ نے 117دن میں 3687کلو میٹر کا سفر پیدل طے کیا وہ ایران، عراق اور اردن ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچے۔

الجزائر نژاد اسپینی حاجی اسحاق محمد نے پیرس سے مکہ مکرمہ تک کا وقت 5ماہ میں8ہزار کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا ۔16وہ ممالک سے گزرے ۔

چینی حاجی محمد باؤچنگ نے 4ماہ میں 7800کلومیٹر سے زیادہ کا سفر سائیکل پر طے کیا۔

اس سے قبل 35 سال پہلے ریٹائرڈ محمد عباس نے بھی ہزاروں میل سائیکل سے سفر طے کرکے سعودی عرب عمرہ ادا کرنے پہنچے تھے ۔

اس تمام صورتحال میں سعودی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں اور محکموں کا مکمل تعاون قابل ستائش رہا ہے۔

ان دنوں مملکت اور خلیجی ممالک کو امن کا پیغام پہنچانے کی غرض سے لاڑکانہ کے ایک شہری محمد بخش پاک سعودی پرچم تھامے سائیکل پہ سوار سعودی عرب کے مختلف شہروں کے دورے پر ہیں۔


لاڑکانہ کے شہری محمد بخش، سعودی شہروں کے دورے پر مداحوں کے ساتھ

تازہ ترین