• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Saudi Arabia Tourist Visas The Law Issue

سعودی محکمہ سیاحت نے سیاحتی ویزے کا قانون جاری کر دیاجسکا نفاذ 6ماہ بعد شروع کر دیا جائے گا۔

اس کے بموجب جو شخص بھی سیاحت کی غرض سے سعودی عرب آمد کا خواہشمند ہو گا اسے مملکت آنے سے قبل سیاحتی ویزا طلب کرنا پڑے گا ۔

سیاحتی ویزوں کے قاعدے ضابطے محکمہ سیاحت و قومی ورثے ، داخلہ اور خارجہ کی وزارتوں نے مل جل کر مقرر کئے ہیں۔

مقررہ قانون میں یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ محکمہ سیاحت ویزے جاری کرے گا اور جو شخص بھی سیاحتی پیشوں ، سرگرمیوں اور مراکز کی بابت غلط سرٹیفکیٹ جاری کرے گا اس پر 50ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔

اسی طرح جو شخص بھی محکمہ سیاحت کے اہلکاروں کو سیاحتی مراکز اور مقامات کی نگرانی کیلئے داخل ہونے سے روکے گا اس پر بھی 50ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔

 

تازہ ترین