• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک، ہنڈریڈ انڈیکس میں 400پوائنٹس کی کمی

Pakistan Stock Exchange 100 Index Down 400 Points

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا،سرمایہ کار محتاط ہوگئے، ہنڈریڈ انڈیکس میں چار سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص بازار میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے سیاسی ہلچل میں ایک بار پھر تیزی پر سرمایہ کار محتاط نظر آئے۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 411 پوائنٹس کمی سے 46 ہزار 465 کی سطح پر بند ہوا، ہفتے کے پہلے روز 10 ارب 20 کروڑ روپے مالیت کے 24 کروڑ 10 لاکھ شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

حصص بازار میں مجموعی طور پر 263 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی ہوئی، 106 میں اضافہ اور 16 کمپنیوں کے شیئرز میں استحکام دیکھا گیا۔

تازہ ترین