• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Gold Prices Down Rs 100 After Fall In Demand From Jewellers

ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت میںمزید 100 روپے کی کمی ہو ئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق تولہ کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 86 روپے کم ہو کر 43285 ہوگئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی اونس قیمت 2 ڈالر کم ہو کر 1257 ڈالر اونس ہوگئی۔

دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی خریداری میں اضافہ دیکھاجارہاہے گزشتہ تین ماہ کے دوران 47ارب روپے کا سونا خریداگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں سونے کی خریداری میں 8فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

گزشتہ 3ماہ کے دوران مجموعی طور پر 28 ارب 64کروڑ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور 18ارب 66کروڑ روپے سے زائد کی سونے کی اینٹیں اور سکے خریدے گئے۔

سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 42ارب 82کروڑ روپے کا سونا خریدا گیا تھا۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق اپریل سے جون تک پاکستان میں مجموعی طور پر 10اعشاریہ9ٹن سونا خریدا گیا، جس میں سے 6اعشاریہ6ٹن سونے کے زیورات بنوائے گئے، جبکہ 4اعشاریہ3ٹن سونا سکوں اور اینٹوں کی شکل میں خریدا گیا۔

سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 10اعشاریہ1 ٹن سونا خریدا گیا تھا۔

تازہ ترین