ارب پتی روسی بزنس مین رومن ابراہمووچ نے 10 برس بعد اپنی تیسری بیوی سے علیحدگی کا اعلان کردیا، یہ دنیا کی سب سے مہنگی طلاق ہوگی۔
50 سالہ روسی بزنس مین کے اثاثوں کی مالیت 7 ارب پائونڈ ہے، انہوں نے اور ان کی اہلیہ میگزین ایڈیٹر ڈاشا زوخوو نے باہمی رضامندی سے اپنے راستے جدا کرلئے ۔
ذرائع کے مطابق دونوں نے اپنے مشترکہ کاروبار اور اپنے 2 بچوں کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔