• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س:(1)میں پنجاب یونیورسٹی میں BS (Chem)کا طالب علم ہوںاور میرے چھے سمسٹرز مکمل ہو گئے ہیںاب مجھے آگے پڑھائی کے لئے مضمون کا انتخاب کرنا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں ۔مندرجہ ذیل مضامین ( بائیو کیمسٹری، Inorganic Chemistry,، Physical or Organic Chemistry.)میں سے کسے منتخب کرئوں۔ میرا رجحان بائیوکیمسٹری اور فزیکل کیمسٹری کی طرف ہے لیکن یہاں پر بائیوکیمسٹری کا معیاراچھا نہیں۔مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے میں بیرون ملک بھی جانا چاہتا ہوں ۔ (فرحت خان۔ لاہور)
ج: میرا مشورہ ہے کہ آپ بائیوکیمسٹری کی طرف زیادہ توجہ دیں اور اسی شعبے کو اپنائیں۔ اس شعبے کے اندر مزیدSub Specializationبھی موجود ہیں اور میں چاہوں گا کہ آپ Clinical Biochemistry میں ماسٹر کریں یا اس کے علاوہ آپ MSc پیتھالوجی میں بھی کر سکتے ہیں جو پاکستان کی بہت سے یونیورسٹیوں میں کروایا جا رہاہے۔ اس شعبے میں بیرون ممالک میں اسکالرشپ کے بھی بہت سے مواقع موجود ہیںاگر آپ گریجویشن اچھے گریڈز کے ساتھ پاس کرتے ہیںیعنی کہ آپ کا CGPA 3.5+ہو اورIELTS کم از کم 7.0bandہو، تو جرمنی میں آپ کو پوسٹ گریجویشن کرنے کے لئے مکمل اسکالرشپ پر داخلہ مل سکتا ہے۔
س 2):)میرے والد محترم نے مجھے کیر ئیر گائیڈکے لئے آپ کا ای میل دیا۔ میں نے SZABIST کراچی سے2007 میں BBAکرنے کے بعد انڈسٹریل مارکیٹنگ میں پانچ سال کا م کیا۔ پھر آسٹریلیاکی یونیورسٹی Macquarie Universityسے اکائونٹنگ اینڈ بزنس مینجمنٹ میں ڈبل ماسٹر کیا۔ University of Western Sydenyمیں ایم بی اے میں داخلہ بھی لے لیا ہے۔ اپنے پروفیشنل کیریئر کے انتخاب میں مجھے دشواری ہے میری عمر32 سال ہے ۔میں دبئی یا پاکستان میں مستقل طور پر شفٹ ہونا چاہتا ہوں۔ میں ابھی سڈنی میں رہائش پذید ہوں۔براہ مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔ (فہد ۔آسٹریلیا)
ج:میرا خیال ہے کہ آپ نے مینجمنٹ میںکافی حد تک اچھی تعلیم حاصل کر لی ہے ۔ جو مضامین آپ نے منتخب کئے ہیں وہ کافی جانے پہچانے ہیں ۔ میرا نہیں خیال کہ آپ کو مزید ایم بی اے کرنے کی ضرورت ہے جو آپ کوبہتر جاب دلا سکے۔ اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو اسٹرٹیجک اور فنانشل مینجمنٹ میں اچھی پوزیشن تلاش کرتا اور پاکستان یا مڈل ایسٹ میں واپس آنے سے پہلے انٹرنیشنل مارکیٹ میں کام کر کے کچھ تجربہ حاصل کرتا۔مجھے یقین ہے کہ آپ وہاں کیرئیرکے مواقع تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ میں آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔
سوال3):)میں نے UETسے الیکٹریکل انجینئرنگ 3.4CGPAکے ساتھ کی ہے۔اب مجھے نوکری یا آگے ماسٹرکرناچاہئے۔ اور اگر ماسٹر کرئوں تو MS, MBA وغیرہ کس شعبے میں کرئوں ۔ (ایان علی۔ لاہور)
ج:میراآپ کو مشورہ ہے کہ چند سال متعلقہ شعبے جیسا کہ الیکٹریکل انجینئرنگ، مینوفیکچرنگ، پاور پلانٹس، ڈسٹری بیوشن اور لائن منجمنٹ وغیرہ میں کام کرکے کچھ تجربہ حاصل کریں۔ چند سال کام کرنے کے بعدMScکرنے کے بارے میں سوچیں۔یہ Sustainable Power planning and management, Technology, یا انڈسٹریل مینجمنٹ میں سے کسی ایک میں آپ کر سکتے ہیں۔ MScکے شعبے کا انتخاب آپ اپنی دلچسپی اور تجربے کی بنیاد پر کر سکتے ہیں۔
س4):)میں جناح یونیورسٹی فارویمن،کراچی سے Food science & technology میں بی ایس کر رہی ہوں ۔ میںیونیورسٹی کے تعلیمی معیار سے مطمئن نہیں ہوں۔ کیا مجھے تعلیم جاری رکھنی چاہئے یا کسی پرائیوٹ یونیورسٹی میں ٹرانسفر کروا لوں۔کیا پرائیوٹ یونیورسٹی اورسرکاری یونیورسٹی کی ڈگری میں کوئی فرق ہوتا ہے؟آپ کے جواب کا انتظار ہے۔(شاہ نہا رضوان۔کراچی)
ج:کم از کم گریجویشن مکمل ہونے تک سرکاری یونیورسٹی کو چھوڑنے کا مشورہ ہرگز نہیں دوں گا۔سرکاری یونیورسٹی کی ڈگری کی اہلیت پرائیوٹ یونیورسٹی کی ڈگری سے کہیں زیادہ ہے خصوصاً جب آپ بیرون ملک پڑھنے کا سوچتے ہیں۔میرا مشورہ ہے کہ آپ محنت کریں اور بہترین گریڈز کے ساتھ گریجویشن مکمل کریںاور پھر اسی شعبے میں MScکرنے کا سوچیں جس میں آگے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ فوڈ سائنٹسٹ کے لئے پوری دنیا میں اسکالرشپ کے بھی بہتری مواقع موجود ہیں۔ میں آپ کے تعلیمی کیریئر کی کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔

تازہ ترین