• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Gold Prices Increase In Global Market

عالمی مارکیٹ میں سونے کی اونس قیمت میں 3 ڈالر اضافہ ہوا تاہم پاکستان میں قیمت تبدیل نہیں ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی قیمت گزشتہ روز50ہزار 600 روپےتولہ پر برقرار رہی۔ دس گرام سونے کی قیمت 43371 پر برقرارہی۔

گولڈ مرچنٹ حاجی ہارون چاند کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال کی وجہ سے سونے کے خریدار کم ہیں اس وجہ سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر بڑھنے کا اثر مقامی قیمت پر نہیں ہورہا ہے۔

حاجی ہارون چاند کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 1267 ڈالر اونس ہوگئی۔

تازہ ترین