• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Flood In Guddu Barrage

گڈوبیراج میں درمیانےدرجےکاسیلاب ہے۔دریائے سندھ پررسول پور کا زمیندارہ بند ٹوٹ گیا جس سے متعدد کچےمکانات اورفصلیں زیرآب آگئیں۔ مقامی آبادی کی مویشیوں سمیت نقل مکانی شروع کردی۔

فلڈکنٹرول روم کے مطابق گڈوبیراج میں پانی کی آمد4لاکھ15ہزارکیوسک ریکارڈکی گئی، گڈو بیراج میں پانی کااخراج 3لاکھ83 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رحیم یار خان میں دریائے سندھ میں درمیانے درجےکے سیلاب سے موضع رسول پور کا نجی بند ٹوٹ گیا ہے جس سے متعدد بستیاں زیر آب آگئی ہیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مقانی پر.مجبور ہوگئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی صورتحال میں تبدیلی آتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے حفاظتی بندوں پر بھی پانی کا دباؤ بڑھ رہا ہے مگر خطرے کی بات نہیں ہے۔

پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں جاری بارشوں کے باعث جاری رہے گا ،حفاظتی بندوں پر آبپاشی کے حکام اور ملازمین نگرانی کر رہے ہیں۔

 

تازہ ترین