مختلف جرائم پر بھارت کے 7 ہزار 620 شہری دنیابھر کی 86غیر ملکی جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں،سب سے زیادہ بھارتی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق غیر ملکی جیلوں میں قید بھارتی شہریوں میں 50 خواتین بھی شامل ہیں ،سعودی عرب کی جیلوں میں 2 ہزار سے زائد بھارتی قیدی مالی فراڈ،چوری اور رشوت سمیت مختلف جرائم میں سزا کاٹ رہے ہیں۔
500 ماہی گیر سمیت 546 بھارتی پاکستانی جیلوں میں بھی قید ہیں ۔بھارت نے 30 ملکوں سے ایک معاہدہ کررکھا ہے جس کے تحت ان ملکوں سے بھارتی قیدیوں کو واپس ملک لایاگیا ہے۔