• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے لوٹ مار کر نے والے 3ڈاکومبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خاتون سے لوٹ مار کر نے والے 3ڈاکومبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود منزل پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار 3ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر بنک سے رقم لے کر جانے والی خاتون ثمینہ جمشید زوجہ محمد جمشید سے 15000روپے ، پرس ،اے ٹی ایم کارڈ،قومی شناختی ،لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ خاتون نے 15پر اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریڈیو پاکستان گراونڈکے قریب ملزمان کوگھیرلیا ،ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دیا ،جوابی فائرنگ میں تینوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت نعیم عباس بخاری ولد سید غلام محی الد ین ،سلامت علی ولد برکت علی اور محمد طاہر مدنی ولد حنیف احمد کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3ٹی ٹی پستول ،گولیاں ،2چھینی ہوئی موٹر سائیکل نمبر KKB,3226,KJB0895خاتون سے چھیناگیا پرس ،اے ٹی ایم کارڈ،نقد رقم برآمد کر لی ،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں ملزما ن اسٹریٹ کریمنلز، ٹارگٹ کلنگ اور بینک ڈکیتی کی وارداتوں میںملوث اور عادی جرائم پیشہ ہیں ،پولیس نے لاشیں جناح اسپتال منتقل کردیں ۔

تازہ ترین